خیبر پختونخوا میں 54 ارب سے زائد کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

خیبر پختونخوا میں 54 ارب سے زائد کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری



پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 54 ارب روپے سے زائد مالیت کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیم، صحت، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔مزید برآں، ضم شدہ علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرائمری، میڈل، ہائی اور ہائی سیکنڈری اسکولوں میں اساتذہ کی فراہمی کے منصوبے کو بھی منظور کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی علاقے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ منصوبہ خواتین کو معیاری تعلیم اور فوجی تربیت فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔

صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہم سیاحتی تہواروں کے انعقاد کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے، جو نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔ اس کے علاوہ، نئے ضم شدہ اضلاع میں حادثات اور ایمرجنسی یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔





Source link