خیبر؛ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

خیبر؛ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام



خیبر:

میلواڈ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پولیس نے کروڑوں مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس ایچ او میلواڈ نوشاد خان کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او مغرب خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی ناکہ بندی کے دو ران مشکوک کیری ڈبہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 15 پیکٹ ہیروئن برآمد کی گئی اور ملزم عنایت اللہ ساکن جمرود کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم منظم منشیات اسمگلنگ گینگ کا کارندہ ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو بھی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔

ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کامیاب کارر وائی پر میلواڈ پولیس کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور پو لیس پارٹی کو انعامات دینے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں، اسمگلروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی گئی ہیں۔





Source link