title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu خنجراب پاس پہلی مرتبہ سال بھر تجارت کے لیے فعال – 092 News

خنجراب پاس پہلی مرتبہ سال بھر تجارت کے لیے فعال

خنجراب پاس پہلی مرتبہ سال بھر تجارت کے لیے فعال



اسلام آباد:

خنجراب پاس کو پاکستان، چین اور وسط ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کے لیے سال بھر کے لیے فعال بنا دیا گیا، یہ اہم سنگ میل آزادی کے 77 سال بعد پہلی بار عبور کیا گیا۔

خنجراب پاس سے مشینری، ٹیکسٹائل، الیکٹرانکس اور اشیاء خور و نوش سمیت دیگر تجارتی سامان کی نقل و حمل ہوتی ہے، جو ہمسایہ ممالک کی معاشی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران، پاکستان نے اس راستے کو وسط ایشیائی ریاستوں خصوصاً تاجکستان، کرغزستان اور قازقستان کو صنعتی اور زرعی مصنوعات کی ترسیل کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔

خنجراب پاس کے سال بھر کھلنے سے چین، پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جس سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے سوست ڈرائی پورٹ پر سرحد پار تجارت کے لیے جامع اقدامات اٹھائے ہیں جن میں حکام اور تاجر برادری کے لیے سینٹرل ہیٹنگ سسٹم کی تنصیب اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ 

ان سہولیات کا مقصد سال بھر تجارتی سرگرمیوں کو خوش اصلوبی سے سر انجام دینا ہے۔





Source link