حیدرآباد، نیا مہینہ شروع ہوتے ہی مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار

حیدرآباد، نیا مہینہ شروع ہوتے ہی مبینہ پولیس مقابلہ، مطلوب ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار



حیدر آباد:

نیا مہینہ شروع ہوتے ہی حیدرآباد میں پولیس نے ایک ڈکیتی گروہ کا مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فورٹ پولیس نے شہر کے رکشہ مارکیٹ کے علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران مشتبہ مسلح افراد کو دیکھا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم ریاض السلام عرف مٹھو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم انتہائی مطلوب تھا اور اس پر 21 سے زائد مقدمات درج تھے، جن میں ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ اس کے خلاف درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کی گرفتاری کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔





Source link