title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu حکومت کا ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کیلیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ  – 092 News

حکومت کا ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کیلیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ 

حکومت کا ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کیلیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ 



اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ  کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس کا مسودہ منظوری کیلیے وزیراعظم سیکریٹریٹ کوارسال کر دیا گیا ہے ، مقصد انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس قوانین پر عمل کرانا ہے۔ 

 مجوزہ قانون  سے صوبائی حکومتوں کوبھی اضافی اختیارات دیے جائیں گے،غیرقانونی یاجعلی سگریٹس کی فروخت روکنے کے لیے صوبائی انتظامیہ کی مددلی جائے گی۔ 

 ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر ٹیکس قوانین کے نفاذ کا نظام سخت کیا جائے گا جبکہ نئے قانون سے ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ متوقع ہے۔





Source link