حب، سی پی ایل سی کا وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 3 اغوا کار گرفتار

حب، سی پی ایل سی کا وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 3 اغوا کار گرفتار



کراچی:

سی پی ایل سی، اے وی سی سی اور وفاقی حساس اداروں نے منگھوپیر سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے مغوی کو حب سے کامیابی سے بازیاب کروا لیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران تین اغواکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، سوالہ عابد اللہ نامی نوجوان کو پانچ مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے چھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

اس واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا تھا، اور کارروائی کے دوران بلوچستان پولیس نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔

ایس پی اے وی سی سی کے مطابق، مشترکہ آپریشن کے دوران مغوی کو اغواکاروں کے قبضے سے بازیاب کر لیا گیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کر دیا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیاب کارروائی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور دیگر اداروں کے تعاون کا نتیجہ ہے۔





Source link