راولپنڈی:
تھانہ وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، جس سے 28 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق چند دن قبل وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جیولری چرا لی گئی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس تفتیش میں مصروف تھی کہ واردات کی کڑیاں جیولری شاپ کے اپنے ہی شوکت خان نامی ملازم تک جا ملیں۔
پولیس نے مزکورہ ملازم کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کیں جس پر ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس پر اس کو باقائدہ گرفتار کرکے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کر لیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔