جیسی کرنی ویسی بھرنی، امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج ہو گا

جیسی کرنی ویسی بھرنی، امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج ہو گا



BEIJING:

چین نے آج سے امریکی مصنوعات پر نئے درآمدی ٹیکس کا اطلاق کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

چین کے حکام کے مطابق امریکی کوئلے اور مائع قدرتی گیس پر 15 فیصد سرحدی ٹیکس لگایا جائے گا، جبکہ امریکی خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی کاروں پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب 4 فروری کو امریکی صدر نے حلف اٹھانے کے بعد چینی مصنوعات پر 10 فیصد محصول عائد کر دیا تھا، چین نے بھی اس ایگزیکٹو آرڈر کے نصف گھنٹے بعد ہی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ وہ دیگر ممالک پر بھی دوطرفہ محصولات عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ امریکہ کے تجارتی تعلقات کو نئی شکل دی جا سکے اور اس سے امریکی بجٹ کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد مل سکے۔

اس دوران، ٹرمپ نے جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے ساتھ ملاقات کے دوران مزید تجارتی شراکت داروں کو امریکی محصولات کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے دوطرفہ تجارتی معاہدوں کا اعلان کریں گے تاکہ امریکی مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کو مزید سخت کیا جا سکے۔

چین نے اس کے علاوہ 25 نایاب دھاتوں پر برآمدی کنٹرول بھی عائد کیا ہے، جو برقی مصنوعات اور فوجی سازوسامان میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔





Source link