title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جھانوی کپور کا پشپا2 کی حمایت میں سخت بیان: مغرب کی پرستش بند کریں! – 092 News

جھانوی کپور کا پشپا2 کی حمایت میں سخت بیان: مغرب کی پرستش بند کریں!

جھانوی کپور کا پشپا2 کی حمایت میں سخت بیان: مغرب کی پرستش بند کریں!


معروف اداکارہ جھانوی کپور نے بھارتی فلم پشپا2 اور ہالی وڈ فلم Interstellar کی ری ریلیز کے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے مغربی سینما کو فوقیت دینے کی ذہنیت پر تنقید کی ہے۔

جھانوی کپور نے تتوا انڈیا کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ پشپا2 بھی سینما ہے اور بھارتی فلموں کو کم تر سمجھنا افسوسناک ہے۔ 

انہوں نے لکھا: “کیوں ہم اپنی فلموں کو فوراً نااہل سمجھتے ہیں اور مغرب کو دیوتا مانتے ہیں؟”

جھانوی نے کہا کہ دنیا بھارتی فلموں کی جڑوں سے جڑی کہانیاں اور ان کی بڑی اسکرین کی منفرد پیشکش کو سراہتی ہے، لیکن بھارتی عوام اپنی ہی فلموں سے شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ 

انہوں نے لکھا: “جس چیز کو دنیا پسند کرتی ہے، ہم خود اس پر شرمندہ ہیں۔ یہ افسوسناک ہے۔”

پشپا2 پانچ دسمبر کو ریلیز ہوئی اور فلم نے بھارت کے آئی میکس اسکرینز پر غلبہ حاصل کیا، جس کے باعث Interstellar کی ری ریلیز کو ملتوی کرنا پڑا۔ اس فیصلے پر کچھ مداح ناراض نظر آئے اور سوشل میڈیا پر تنازع پیدا ہوا۔

 





Source link