title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جو بیانیے کی بات ہے تو وہ پی ٹی آئی بیچ رہی ہے، عامر الیاس رانا – 092 News

جو بیانیے کی بات ہے تو وہ پی ٹی آئی بیچ رہی ہے، عامر الیاس رانا

جو بیانیے کی بات ہے تو وہ پی ٹی آئی بیچ رہی ہے، عامر الیاس رانا



لاہور:

تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ جو بیانیے کی بات ہے تو وہ پی ٹی آئی بیچ رہی ہے خصوصاً ان کا اوورسیز اس پر لگا ہوا ہے.

اور یہاں پر یوٹیوبرز لگے ہوئے ہیں کہ یہ پشتونوں کے خلاف ہے اور وہ مختلف چیزیں سامنے لا رہے ہیں، ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 24 نومبر سے پہلے پی ٹی آئی کے لوگ دعویٰ کر رہے تھے کہ خصوصی تربیت یافتہ سو لوگ اسلام آباد میں آ کر بیٹھ چکے ہیں اور جب ہمارے لوگ پہنچ جائیں گے تو وہ ہمیں حکمت عملی بنانے میں مدد کریں گے. 

تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال پیدا ہو چکی ہے وہ اس لحاظ سے بہت نازک ہے کہ شاید پی ٹی آئی کے پاس دو تین آپشن ہی رہ گئے ہیں، اگر آپ کی نظر سے گزرا ہو تو بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے غالباً آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو ہوا اس کے تین ذمے دار وزیراعظم، محسن نقوی اور آرمی چیف ہیں.

ساتھ ہی ساتھ جو حکومت کا موقف ہے اس نے جو بیانیہ بنایا ہے آپ کو کچھ تو بتانا پڑے گاکہ اس رات دراصل کیا ہوا.

تجزیہ کار عادل عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے کوئی جرم کیا ہے ، وہ پختون ہیں، پنجابی ہیں، سندھی ہیں، بلوچ ہیں یا مہاجر ہیں یہ امتیاز نہیں ہو سکتا، اگر حکومت کے پاس ریکارڈ ہے، کسی نے توڑ پھوڑ کی ہے ، جلاؤ گھیراؤ کیا ہے وہ کسی بھی صوبے سے تعلق رکھتا ہے یا زبان سے یا قومیت سے تو یقیناً قانون اس کے خلاف اسی طرح کام کرے گا لیکن پولیس کا بھی ہمیں پتہ ہے کہ جب اس کو کارروائی کی اجازت دیتے ہیں تو وہ دو قدم خود بھی آگے بڑھ جاتی ہے۔





Source link