title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جونیئر گرلز اسکواش چیمپیئن شپ؛ صدف آفریدی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں – 092 News

جونیئر گرلز اسکواش چیمپیئن شپ؛ صدف آفریدی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جونیئر گرلز اسکواش چیمپیئن شپ؛ صدف آفریدی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں



پشاور:

صدف آفریدی نے جونیئر گرلز اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ گرلز انڈر 13 کیٹیگری میں صدف آفریدی نے حبا امتیاز کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

صدف آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اسکواش میں قومی اور عالمی سطح پر نمایاں مقام بنانا چاہتی ہیں جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہی ہیں، والدین ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، وہ کوچنگ اور تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف ٹورنامنٹ میں محنت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین اور کوچ کی نگرانی میں ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی۔

خیبر پختونخوا جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں گرلز انڈر13، بوائز انڈر9، 13 اور انڈر15 کیٹیگریز شامل ہیں چیمپیئن شپ میں صوبے بھر سے 128 سے زائد باصلاحیت کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس کا باضابطہ افتتاح پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری اور کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر داﺅد خان نے کیا۔





Source link