title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 یرغمالیوں کو رہا کرنے کوتیارہیں، حماس – 092 News

جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 یرغمالیوں کو رہا کرنے کوتیارہیں، حماس

جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 یرغمالیوں کو رہا کرنے کوتیارہیں، حماس


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 یرغمالیوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اسرائیلی اہلکاروں اور حماس کے ارکان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہورہے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہیں۔

حماس کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام خواتین ، بچوں اور بڑی عمر کے یرغمالیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ جنگ بندی معاہدے کا انحصار اسرائیل کے مستقل طور پر جنگ بندی پر آمادہ ہونے اور غزہ سے اپنی فورسز واپس بلانے پر ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی دفتر سے جاری بیان کے مطابق حماس نے ممکنہ رہائی کے لیے اپنے قیدیوں کے ناموں کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی ہے۔ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس میں مذاکرات قطر میں جاری ہیں۔





Source link