title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جنگلی حیات کے تحفظ کیلیے’’ سندھ وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ‘‘ قائم – 092 News

جنگلی حیات کے تحفظ کیلیے’’ سندھ وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ‘‘ قائم

جنگلی حیات کے تحفظ کیلیے’’ سندھ وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ‘‘ قائم



کراچی:

محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے جنگلی حیات کے تحفظ اورترقی کے لیے”سندھ وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ” کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

 

نوٹیفکیشن کےمطابق فنڈ کے لیےمطلوبہ رقم سرکاری خزانے سے نہیں لی جائے گی بلکہ غیرسرکاری اداروں،بین الاقوامی اوردیگر ذرائع سےحاصل کی جائے گی، جمع شدہ اصل رقم کو بینک میں محفوظ رکھا جائے گا اوراس رقم سےحاصل ہونے والےمنافع کو استعمال کیا جاسکےگا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق اس فنڈ کے مالی امور کی نگرانی ایک کونسل کرے گی،یہ فنڈ “سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن  اینڈ مینجمنٹ ایکٹ 2020” اور “رولز 2022” کے تحت مجاز اتھارٹی کی منظوری سےقائم کیا گیا ہے،جس کا مقصد صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ اورترقی کے لیےمطلوبہ وسائل فراہم کرنا ہے۔

 

محکمہ جنگلی حیات صوبہ سندھ کےکسی بھی فیلڈ آفس کو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیےمطلوبہ رقم استعمال کرنے کی منظوری سندھ وائلڈ لائف کونسل سے پلان آف آپریشن کی صورت میں حاصل کرنی ہوگی،جس کا قیام عمل میں پہلے ہی لایا جا چکا ہے۔

 

 کونسل کے اراکین میں شامل قابل ذکرچند ناموں جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی،ندیم خالد، سیکریٹری پلاننگ سندھ، ڈاکٹرفہمیدہ فردوس ودیگرشامل ہیں۔





Source link