جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے، منعم ظفر خان

جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے، منعم ظفر خان



کراچی:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔

گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا سندھ حکومت نے 17 سالہ اقتدار میں شعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نا پید کرتی جارہی ہے، ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور بد انتظامی معمول بن گئی ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے، نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی میں 32 نئے کالج قائم ہوئے اور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے موجودہ ٹاؤن چیئر مینوں نے بھی ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکولوں کا انفرا اسٹرکچر بہتر کر کے اساتذہ و طلبہ کو سہولیات فراہم کیں ہیں اور اب ان اسکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔





Source link