ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حج 2025 کے موقع پر عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی حج اسکیموں کا شکار نہ ہوں اور صرف سرکاری طور پر منظور شدہ لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی بکنگ کریں۔
وزارت نے زور دیا کہ تمام مقامی عازمین (سعودی شہریوں اور رہائشیوں) کیلئے حج آپریٹرز کی تصدیق کیلئے سرکاری ویب سائٹ www.haj.gov.sa کا استعمال کریں۔
متحدہ عرب امارات (UAE) کے شہری awqaf.gov.ae پر منظور شدہ حج آپریٹرز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی عازمین کیلئے دو اہم طریقے بتائے گئے ہیں، اہل ممالک کے افراد hajj.nusuk.sa کے ذریعے نُسُک پلیٹ فارم پر منظور شدہ کمپنیوں سے بکنگ کریں۔
جن ممالک کا نُسُک میں اندراج نہیں، وہ اپنے مقامی حج کمیٹی یا کمیشن سے منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز (HGO) کی فہرست حاصل کریں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کو حج ویزا صرف سرکاری چینلز کے ذریعے حاصل کرنا چاہیے، جو یا تو متعلقہ ملک کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہوگا یا نُسُک پلیٹ فارم سے۔