title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ثنا خان نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی – 092 News

ثنا خان نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

ثنا خان نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی


بالی ووڈ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

ثناء خان نے 6 جنوری 2025 کو اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔ ان کے پہلے بیٹے کا نام پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا گیا تھا۔

اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر اور ایک اینیمیٹڈ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام بھی مداحوں کو بتایا ہے۔

 انہوں نے اس کا نام سید حسن جمیل رکھا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں ثنا  نے لکھا: ’اے اللّٰہ، تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس نعمت کی بہترین پرورش کریں، اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کریں، اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر‘۔

ثناء خان کے بیٹے کی تصاویر اور پوسٹ سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہو رہی ہیں، اور مداح ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثنا خان نے اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنی نئی زندگی کا ساتھ مفتی انس کے ساتھ ازدواجی زندگی میں بندھ کر کیا تھا جن سے ان کے اب دو بیٹے ہیں۔





Source link