بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار؛ بیٹے نے والد پر فائرنگ کر دی

بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار؛ بیٹے نے والد پر فائرنگ کر دی



راولپنڈی:

تھانہ آر بازار کے علاقے فیصل کالونی میں بیٹے نے والد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق زخمی باپ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق باپ بیٹے کی بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر بیٹے نے پستول سے فائرنگ شروع کر دی اور والد عبدالقیوم زخمی ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link