NEWYORK:
عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی جانے کے باوجود پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی دوسری قسط کی منظوری دے دی ہے جبکہ بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ سے قرض کی منظوری روکنے کی ناکام کوشش کی۔