بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام، امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آگیا

بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام، امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آگیا



اسلام آباد:

امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں، ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے اور پاکستان اس حملے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے ہوئے ہیں اور جو پیغامات ہم نے دیے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ہم چاتے ہیں کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم اس مقصد کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

سیاسی ماہرین کے مطابق امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا، اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبے کو امریکا کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کا کھیل پرانا ہے۔ پاکستان کا موقف درست اور بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔





Source link