title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بھارت سے پاکستان آنے والے فرانسیسی باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد – 092 News

بھارت سے پاکستان آنے والے فرانسیسی باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بھارت سے پاکستان آنے والے فرانسیسی باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد



اسلام آباد:

بھارت سے پاکستان آنے والے فرانسیسی باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوگئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔  اسی سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے این ایف نے ایک آپریشن میں فرانسیسی باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات  برآمد کرلی۔

ملزم  بھارت سے اسلام آباد آیا تھا اور  اب براستہ مسقط،   سری لنکا کی طرف گامزن  تھا۔ تلاشی لینے پر ملزم کے بیگ سے ایک کلو 58 گرام چرس برآمد ہوئی۔

وزٹ ویزا پر پاکستان آنے والا ملزم منشیات چاکلیٹس کی پیکنگ  میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





Source link