بھارت دہشتگرد گروپوں کا سرپرست، مالی تعاون بھی کیا

بھارت دہشتگرد گروپوں کا سرپرست، مالی تعاون بھی کیا



اسلام آباد:

بھارت پاکستان میں دہشتگرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے،بھارتی سر پرستی کا ثبوت بھارتی میڈیا، مودی اور وزیردفاع کے بیانات سے ثابت ہوتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کیلیے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشت گردوں کو طبی علاج کی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔

2016 میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سرغنہ ا سلم اچھو بھارت گیا۔ اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے اہلکاروں سے ملاقات کی بلکہ دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرغنہ نے عبدالحمید جعلی نام رکھ کر افغان پاسپورٹ کا استعمال کیا۔2018میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کا سر غنہ اسلم اچھوتھا۔

مزید پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل کی سازش امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار پرفرد جرم عائد

دہشتگرد اسلم اچھوکا بیٹا ریحان 2018 میں دالبندین میں چینی انجینئروں پر خودکش حملے میں ملوث تھا،کالعدم بی ایل اے کے موجودہ سرغنہ بشیر زیب نے2017میں بھارت کا دورہ کیاڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی نشاندہی کی بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کر تا ہے۔





Source link