title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے، اسحاق ڈار – 092 News

بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے، اسحاق ڈار

بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے، اسحاق ڈار


مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے،  ڈپٹی وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، ڈپٹی وزیراعظم

 اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو فوری کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے۔

یوم استحصال کشمیر پر وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ڈی چوک پر ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا 5 آگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا جغرافیائی،اور بھائی چارے کا گہرا تعلق ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو فوری کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر کا نقشہ بدلنے کی کوشش کی، بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، ہم بھارت کے ان ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم کشمیر کی آزادی کے لئیے دعا گو ہیں۔





Source link