بھارت؛ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 18 سالہ کھلاڑی تشدد سےہلاک

بھارت؛ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 18 سالہ کھلاڑی تشدد سےہلاک



UTTAR PRADESH:

بھارت کی ریاست اترپردیش میں کرکٹ میچ کی آخری گیند پر ہونے والا جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا اور بیٹ سے کیے گئےتشدد کے نتیجے میں 18 سالہ کھلاڑی دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں کرکٹ کے میچ کی آخری گیند پر دو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس دوران 18 سالہ کھلاڑی کو بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق میچ کی آخری گیند پر جھگڑا دو کھلاڑیوں ونیش شرما اور شکتی کے درمیان ہوا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ونیش شرمار نے شکتی پر بیٹ سے حملہ کیا اور اس وقت تک تشدد کرتے رہے تھے جب تک شکتی نے دم نہیں توڑا۔

مقتول کے چچا موہت کمار نے بتایا کہ وہ رسالپور گاؤں میں کرکٹ سے تھوڑی دوری پر کام کر رہے تھے اور اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گیا اور زخمی لڑکے کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کے دم توڑنے کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس کی بھاری نفری گاؤں میں تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے نمٹا جاسکے اور ملزم کی تلاش بھی جاری ہے۔

انوپشہر کے ڈی ایس پی رام کرن نے بتایا کہ ملزم کو تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔





Source link