بھارت؛ سفاک ماں نے اپنے بچے کو مسلسل رونے پر قتل کردیا

بھارت؛ سفاک ماں نے اپنے بچے کو مسلسل رونے پر قتل کردیا



AHMEDABAD:

بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد میں سفاک ماں نے اپنے کم سن بیٹے کو مسلسل رونے پر مبینہ طور پر زیرزمین بنائے گئے پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کردیا جبکہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو زیرزمین پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کرنے پر گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے اپنے کم سن بیٹے کو مسلسل رونے کی وجہ سے ڈسٹرب ہونے پر قتل کردیا ہے۔

میگھانی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ڈی بی باسیا نے بتایا کہ کرشما بگھیل نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا 3 ماہ کا بیٹا خیال نہیں مل رہا ہے اور اس کے بعد ان کے میاں دلیپ نے تھانے میں شکایت درج کرادی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تلاشی کے بعد بچے کی لاش امبیکا نگر میں واقع ان کے گھر کے اندر پانی کی ٹینکی سے نکال لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس تفتیش کے دوران یہ تعین کیا کہ بچے کو پانی کی ٹینکی میں پھینکنے والی ان کی اپنی والدہ تھیں اور بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

انسپکٹر ڈی بی باسیا نے کہا کہ کرشمہ جب حمل سے تھیں اس وقت سے جذباتی اور جسمانی حوالے سے ڈسٹرب تھیں اور ہمیشہ صحت کی خرابی کی شکایت کرتی رہتی ہیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی بتایا تھا کہ ان کا بیٹا بہت زیادہ روتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ڈسٹرب ہوجاتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے متضاد بیانات دیے تھے، جس پر شبہات پیدا ہوئے، پہلے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیٹے کو کمرے میں چھوڑ کر واش روم گئی تھیں اور جب واپس آئیں تو وہ غائب تھا۔

میگھانی نگر پولیس نے بتایا کہ جب بچے کو پانی کی ٹینکی سے نکال لیا گیا تو پولیس نے اس شبہے پر تفتیش شروع کی کہ کسی نے اس بچے کو پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹینکی اس طرح بنائی گئی ہے کہ بچے کسی صورت حادثاتی طور پر وہاں گر نہیں سکتا تھا۔





Source link