کوئٹہ:
بلوچستان کے ریگستانی علاقے میں راستہ بھٹکنے والے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے ڈاک سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد ریگستانی علاقے میں راستہ بھٹک گئے تھے اور ان کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق لاشوں کی شناخت سخی ولد غلام علی،سلطان ولد غلام علی ساکن ہزراہ ٹاوٴن بروری روڑ کوئٹہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔