title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu برٹش جونیئر اوپن اسکواش؛ پاکستان کے سہیل عدنان فائنل میں پہنچ گئے – 092 News

برٹش جونیئر اوپن اسکواش؛ پاکستان کے سہیل عدنان فائنل میں پہنچ گئے

برٹش جونیئر اوپن اسکواش؛ پاکستان کے سہیل عدنان فائنل میں پہنچ گئے



BIRMINGHAM:

پاکستان کے اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان نے برمنگھم میں جاری برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شان دار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

خبرایجنسی اے پی پی نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر رپورٹ کیا کہ سہیل عدنان نے برٹش اوپن اسکواش کے سیمی فائنل  میں مصری حریف عمرو مصطفیٰ کو 11-7، 11-6 اور 11-7 کے اسکور سے 3-0 کے واضح مارجن سے شکست دی۔

قومی اسکواش کھلاڑی کی یہ فتح انڈر13 کیٹگری میں ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی معیز تیمر الموغازی کے خلاف سنسنی خیز فائنل مقابلہ ہوگا۔

سہیل عدنان کا مقصد گولڈ میڈل کے ساتھ ایک قابل ذکر انداز میں ٹورنامنٹ کا اختتام کرنا ہوگا





Source link