title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے اراکین نے عمران خان کی گرفتاری پر آواز اٹھائی ہے، زلفی بخاری – 092 News

برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے اراکین نے عمران خان کی گرفتاری پر آواز اٹھائی ہے، زلفی بخاری

برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے اراکین نے عمران خان کی گرفتاری پر آواز اٹھائی ہے، زلفی بخاری



اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے مفرور اور خود ساختہ جلا وطن رہنما زلفی بخاری نے عمران خان کی گرفتاری پر آواز اٹھانے والے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری اور پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر خط کے ذریعے آواز بلند کی۔

انہوں نے لکھا کہ کِم جانسن ایم پی اور دیگر ارکان نے پاکستانی عوام کے حق میں اہم قدم اٹھایا جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامے نے خط کا جواب دیتے ہوئے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ  حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عوام ناقابل بیان مشکلات کا شکار ہیں، آزاد اور شفاف انتخابات، قانون کی حکمرانی، اور آزاد عدلیہ ہی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ پاکستانی عوام ان جمہوری حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے غصب کر رکھا ہے۔





Source link