برطانیہ کے راک بینڈ کولڈ بلے کے بھارت میں ہونے والے کنسرٹس میں ایک کروڑ تین لاکھ لوگوں نے شرکت کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولڈ پلے کو بھارت میں حالیہ دورے کے دوران کنسرٹ میں سب سے زیادہ شرکا کی حاضری لگانے کا نیا اعزاز ملا جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
برطانوی راک بینڈ کے کنسرٹس کے مجموعی طور پر 1 کروڑ 3 لاکھ ٹکسٹس فروخت ہوئے اور اتنے ہی لوگوں نے میوزیکل پروگرام میں شرکت کی۔
عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل مارچ 2022 میں کوسٹاریکا میں ہونے والے کنسرٹ میں سب سے زیادہ لوگوں کی شرکت کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا تھا۔
کولڈ پلے کے بھارت میں ہونے والے دورے اور کنسرٹس کے بعد زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بینڈ نے نوی ممبئی میں DY پاٹل اسٹیڈیم میں 18، 19 اور 21 جنوری کو تین شوز کیے، جبکہ دوسرے مرحلے میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 25 اور 26 جنوری کو دو شوز کیے۔ جن میں سے ہر ایک میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار شائقین نے شرکت کی۔
بینڈ نے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “شکریہ احمد آباد، شکریہ بھارت! ہم ان دو ہفتوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ آپ کی محبت اور مہربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔”
بھارت میں بے مثال کامیابی کے بعد Coldplay کا اگلا کنسرٹ اپریل میں ہانگ کانگ میں شیڈول ہے، اس کے بعد سیئول اور پھر امریکا میں مزید شوز منعقد کیے جائیں گے۔