بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے آن لائن مذاکرات

بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے آن لائن مذاکرات



اسلام آباد:

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کے درمیان آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مذاکرات  آن لائن شروع ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کی تاخیر سے شکار ہو گیا ہے تاہم وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے اورحکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ کے اہداف کے تعین کے لیے باہمی مشاورت کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آن لائن تکنیکی مذاکرات کے دوران ڈیٹا شیئر کیا جائے گا جبکہ بعد میں پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔





Source link