لاہور:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔
مزید پڑھیں: شہباز، بلاول اور پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف دینے کو تیارنہیں، حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہونی چاہیے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔
انہوں نے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کے مفاد میں ہونی چاہیے تاکہ معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔