کراچی:
شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو گھر سے نکلا تھا، تاحال واپس نہیں آیا۔
دوسری جانب مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کو آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر تلاش کررہی ہے، تاہم تاحال بچے کا کوئی پتا نہیں چلا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گھر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ محلے میں متعدد افراد سے بچے سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی بچے کی تلاش کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ بچے کو والدہ نے ڈانٹا تھا جس پر وہ ناراض ہوکر گھر چھوڑ گیا۔