لاہور:
بارشوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
چند روز قبل ہونے والی بارشوں سے ایئر کوالٹی انڈیکس بھی کم ہوگیا، لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 175 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خشک موسم کے باعث دن کی نسبت رات ٹھنڈی ہونے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب میں آئندہ دو تین دن تک بارش کے امکانات نہیں بلکہ موسم خشک رہے گا۔