اے سی پی پردیومن کی موت کے بعد سی آئی ڈی کی ریٹنگ میں حیران کن کمی، شیوای ستم کی واپسی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
معروف بھارتی ٹی وی اور او ٹی ٹی کرائم سیریز ’سی آئی ڈی‘ جس کا آغاز 1998 میں ہوا اور 2018 میں اختتام پذیر ہوئی، دسمبر 2024 میں دوبارہ ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہوئی۔ تاہم مداح اُس وقت مایوس ہوگئے جب اس سیریز کے مایہ ناز کردار اے سی پی پردیومن کی موت ہوگئی۔
اے سی پی کی موت کے بعد کرائم سیریز کی ریٹنگ میں حیران کن کمی آئی جس کی وجہ یہ تھی کہ مداحوں کو شیوای ستم کی جگہ پرتھ سمدھان کو نیا اے سی پی آیوشمان پسند نہیں آیا۔
اگرچہ ناظرین نے پرتھ کی اداکاری کو سراہا، تاہم رپورٹس کے مطابق اس تبدیلی کے بعد شو کی ریٹنگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد اب میکرز نے اس کرائم سیریز میں شیوای ستم کو واپس لانے کا ارادہ کیا ہے۔
افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پرتھ جلد ہی شو سے علیحدہ ہو سکتے ہیں اور پروڈیوسرز دوبارہ شیوای ستم کو اے سی پی پردیومن کے طور پر واپس لانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ ریٹنگ بہتر ہو سکے۔