آسٹریلیا کے ون ڈے کپ میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ میں تسمانیہ نے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں لیکر سب کو چونکا دیا۔
پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کی پہلی وکٹ 10 جبکہ دوسری وکٹ 45 رنز پر گری، بعدازاں 52 پر تیسرا نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم 53 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
کیمرون بینکرافٹ، جوش انگلیس اور ایشٹن آگر جیسے اسٹار کے باوجود بیٹرز ناکامی کی تصویر نظر آئے، ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے محض 1 رن کے اضافے پر 8 وکٹیں گنوائیں، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ غلطی سے خریدے گئے کرکٹر نے فرنچائز کا نام ہٹادیا
ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے 6 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ تسمانیہ کے بولر بیو ویبسٹر نے اتنے ہی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ انکے ساتھی بلی اسٹین لیک نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان آج پہلے سیمی فائنل میں لنکن ٹیم سے ٹکرائے گا
تسمانیہ کی ٹیم نے ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
دوسری جانب اس ہار کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم ڈومیسٹک ون ڈے کپ پوائنٹس پر آخری پوزیشن پر آگئی ہے، انہیں 4 میچز میں محض ایک فتح اور تین شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔