
اوریا مقبول جان کو چند روزقبل گرفتار کیا گیا تھا:فوٹو:فائل
لاہور: لاہور کی ضلعی عدالت نے اینکر اور رائٹر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ ثروت بتول نے اوریا مقبول جان کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں: اینکر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
اینکر اوریا مقبول جان کے خلاف سائبر کرائم اور نفرت انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ اوریا مقبول جان کو کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔