title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ایف پی سی سی آئی کے تحت لانچ پیڈ پاکستان کا اعلان – 092 News

ایف پی سی سی آئی کے تحت لانچ پیڈ پاکستان کا اعلان

ایف پی سی سی آئی کے تحت لانچ پیڈ پاکستان کا اعلان



کراچی:

ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں کاروباری آئیڈیاز، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کے تخلیقی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے لیے لانچ پیڈ پاکستان کے نام سے پلیٹ فارم کا اعلان کردیا ہے.

تاجروں کی وفاقی انجمن ایف پی سی سی آئی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نئے تخلیقی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے لیے لانچ پیڈ پاکستان کے نام سے ملک گیر پروگرام کا اعلان کردیا ہے. 

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایف پی سی سی آئی نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پروگرام لانچ پیڈ پاکستان کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے. 

یہ ایک پلیٹ فارم ہے جو ایف پی سی سی آئی پاکستان بھر کے نوجوان تخلیق کاروں، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا، انکوبیشن میں چلنے والے اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرے گا. 

انھوں نے بتایا کہ پورے پاکستان کی جامعات سے سرفہرست اور منفرد پراجیکٹس طلب کرلیے گئے ہیں، اسی طرح انکوبیشن میں چلنے والے اسٹارٹ اپس آئیڈیاز کو بی اس پلیٹ فارم سے سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جائیگا. 

ثاقب فیاض مگوں نے بتایا کہ ملک بھر سے پانچ ہزار اسٹارپ اپس آئیڈیاز اور تعلیمی اداروں کے تحقیقی پراجیکٹس کو لانچ پیڈ پاکستان کے ذریعے سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جائے گا، تعلیمی اداروں کے پراجیکٹس یا انکوبیٹرز کے اسٹارٹ اپس کے ساتھ ایسے تمام منفرد کاروباری آئیڈیاز بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان بھر کے سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جائیں گے ۔





Source link