ایف بی آر کو بجٹ سے قبل ریونیو میں اضافے کی امید، عدالتوں سے 250 ارب کی ممکنہ وصولی متوقع

ایف بی آر کو بجٹ سے قبل ریونیو میں اضافے کی امید، عدالتوں سے 250 ارب کی ممکنہ وصولی متوقع


ایف بی آر کو بجٹ سے قبل ریونیو میں اضافے کی امید ہے جب کہ عدالتوں سے 250 ارب روپے کی ممکنہ وصولی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ  ٹیکس بینچ میں زیر التوا مقدمات میں کامیابی کی توقع ہے، 30 جون سے پہلے 250 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

سپر ٹیکس کے 200 ارب روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ٹریبونلز میں 600 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات زیر سماعت ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، دو بڑی کمپنیوں سے 20 ارب روپے کی وصولی ہو چکی ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کی توقع بڑھ گئی۔





Source link