title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر سینیگال سے آنیوالے 5 مسافر گرفتار – 092 News

ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر سینیگال سے آنیوالے 5 مسافر گرفتار

ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر سینیگال سے آنیوالے 5 مسافر گرفتار


ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران سینیگال سے آنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کیا گیا جو ایجنٹ کے فراہم کردہ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک پہنچے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران مسافر قاسم، حماد فیاض، چوہدری بدرمنیر، عدنان علی اور ابو منان کو گرفتارکیا گیا مسافر فلائٹ نمبر ای ٹی 964کے ذریعے سینیگال سے پاکستان پہنچے تھے۔

ابتدائی تفتیش کےمطابق مسافروں کے لیے رضوان جٹ عرف جانی جٹ نامی ایجنٹ نے سفری دستاویزات اور دیگر سفری سہولیات فراہم کی تھیں اور مذکورہ ایجنٹ کو فی کس 40 لاکھ روپے ادا کرنے کی ڈیل کی گئی تھی مسافروں نے فی کس 5 لاکھ روپے سفر شروع کرنے سے پہلے ادا کیے جبکہ 35 لاکھ فی کس اسپین پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔

ابتدائی تفتیش کےمطابق مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال پہنچے اور ایجنٹ نے سینیگال سے یورپ بھجوانے کے لیے ویزہ مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم سینیگال میں طویل انتظار کے بعد بھی مسافروں کو ویزے مہیا نہیں کیے گئے۔

بعد ازاں ایجنٹ نے حماد فیاض نامی مسافر کو وٹس ایپ کے ذریعے پرتگال کا ریزیڈنٹ کارڈ بھیجا جو جعلی نکلا اور ایجنٹ کے مشکوک ثابت ہونے پر مسافروں نے پاکستان واپسی اختیار کی، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالےکردیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔





Source link