ایران نے سرحدوں کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے افغان سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کر دی۔
غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایران کی جانب سے افغان سرحد پر فعال طور پر سیکیورٹی کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، ایران کی جانب سے سرحدی دیوار کی تعمیر علاقائی عدم استحکام کے جواب میں ایک ضروری اقدام ہے۔
ایران کا 3سالہ منصوبہ سرحدی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہے، ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کے لیے مستقل اقدامات اٹھا رہا ہے.
افغان سرحد پر دیوار کی تعمیر ایران کی قومی سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔تہران کی حکمت عملی سرحد پار خطرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گی۔
Source link