اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں کیا۔ انھوں نے ایئر وائس مارشل سے اپنا رشتہ بتاتے ہوئے کہا اورنگزیب احمد ان کے شوہر فیصل راؤ کے قریبی دوست ہیں۔
نادیہ خان نے ایک تصویر کا بھی زکر کیا جس میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد موجود ہیں۔
ادکارہ نے مزید کہا کہ یہ تصویر 1989 کی ہے۔ یہ سب فائٹر پائلٹس تھے اور میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو ہمیشہ اورنگزیب بھائی کہتی ہوں۔
میزبان نادیی خان نے بتایا کہ جب میری فیصل سے شادی ہوئی تو پہلے تو انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے تین بھائی ہیں لیکن بعد میں کہا میرا ایک بھائی اور بھی ہے۔
نادیہ خان کے بقول ان کے شوہر نے مزید بتایا تھا کہ وہ بھائی اورنگزیب ہے جو ایک بہت ہی قابل فائٹر پائلٹ ہے۔ میں تمہیں بھی اس سے ملواؤں گا۔
اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے بتایا کہ میرے شوہر اور اورنگزیب بھائی گھنٹوں فون پر باتیں کرتے تھے اور پھر میری بھی ان سے اور ان کے خاندان سے ملاقات ہوئی۔
نادیہ خان نے کہا کہ جب میں پہلی بار اورنگزیب بھائی اور ان کی فیملی سے ملی تو وہ صرف پاکستان کے بارے میں ہی بات کر رہے تھے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ اورنگزیب بھائی پاکستان سے کتنی زیادہ محبت کرتے ہیں۔
نادیہ خان نے بتایا کہ ہم سب اورنگزیب بھائی سے اتنے متاثر ہیں کہ میرے شوہر اکثر کہتے ہیں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میری طرح نہیں۔
میزبان نادیہ خان نے کہا کہ اورنگزیب بھائی کی بیوی بھی بہت ہی نفیس خاتون ہیں اور ان کے بچے بھی بہت اچھے ہیں۔
نادیہ خان کے اس انٹرویو کو جہاں کچھ لوگوں نے ایئر وائس مارشل سے متعلق معلومات دینے کو سراہا تو وہیں اکثر نے تنقید بھی کی۔
صارفین نے کہا کہ نادیہ خان کو آن ایئر کسی کے اور ان کے خاندان کے بارے میں گفتگو نہیں کرنا چاہیے۔ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔