اہل نیوزی لینڈ مہنگائی سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے لگے

اہل نیوزی لینڈ مہنگائی سے تنگ آ کر ملک چھوڑنے لگے



لاہور:

کیوی کا دیس، نیوزی لینڈ ترقی یافتہ و دولت مند سمجھا جاتا ہے مگر مقامی میڈیا کی رو سے وہاں روز مرہ استعمال کی اشیا بہت مہنگی ہو چکیں جبکہ تنخواہیں منجمد ہیں۔ چنانچہ مہنگائی سے تنگ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں. 

پچھلے 12 ماہ کے دوران قومی تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار افراد ہجرت کر گئے۔ اکثریت نے آسٹریلیا کا رخ کیا جہاں آمدن 26 فیصد زیادہ، بقیہ برطانیہ، امریکا وغیرہ سدھار گئے۔

رپورٹ کے مطابق مہاجر نہ آئیں تو نیوزی لینڈ میں افرادی قوت کی کمی ہو جائے، مہاجروں کی مسلسل آمد ہے مگر ملک میں سفید فام اکثریت ختم ہو جائے گی. 

اسی امر سے خوف کھا کر حال ہی میں برطانیہ نے بھی امیگریشن پالیسی سخت کی ہے کہ حکمران طبقے کا اقتدار بحال رہے اور برطانیہ میں بھی سفید فاموں کی تعداد شرح پیدائش گھٹنے سے مسلسل گھٹ رہی ہے۔





Source link