محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر کم دباو تشکیل پانے کا امکان ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کےشمالی کرناٹک،گوا کے ساحلوں سے دورموجود سائیکلونک گردش بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ہے، اس کے زیراثراسی علاقےمیں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا کا کم دباو بننے کے بعد سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہواکا کم دباومزید شدت اختیارکرجائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔