title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اگلی عالمی وباء کہاں سے پھیلے گی؟ ماہرین نے خبردار کر دیا – 092 News

اگلی عالمی وباء کہاں سے پھیلے گی؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

اگلی عالمی وباء کہاں سے پھیلے گی؟ ماہرین نے خبردار کر دیا


اسپین میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ آنے والی عالمی وباء کا آغاز امریکا سے ہو سکتا ہے۔

لا وینگارڈیا کے مطابق وبائی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ایچ 5 این 1 برڈ فلو مسلسل تبدیل ہو رہا ہے اور امریکا میں پھیل رہا ہے، یہ مستقبل میں ایک نئی عالمی وباء کا سبب بن سکتا ہے۔

برڈ فلو کے نام سے جانی جانے والی یہ بیماری ایک وائرل انفیکشن ہے جو پرندوں، گائے اور دیگر جانوروں میں پھیلتی ہے۔

اگرچہ اس کے انسان سے انسان میں منتقلی کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کی جنگلی حیات سے پالتو جانوروں میں منتقلی انسان کے متاثر ہونے کے خطرے کو واضح کرتی ہے جو کہ ممکنہ طور پر نئی تبدیلوں کے سبب پیش آ سکے گی۔

ادارے کے مطابق اس نئی وباء کے امریکا سے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ البتہ، ماہرین نے بتایا کہ اس خطے کے حوالے سے معلومات تک رسائی سے انہیں سکون ہے۔

ژواں ریمن جیمینیز یونیورسٹی ہاسپٹل کے ایک شعبے کے سربراہ فران فرانکو کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر امریکا میں کچھ ہوتا ہے تو وہ فوراً علم میں آجائے گا۔





Source link