اکشے کمار، جو اپنے وقت کی پابندی کے لیے مشہور ہیں، بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں غیر حاضر رہے، جس سے سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا ہے۔
سلمان خان کے شو کی شوٹنگ چھوڑنے کے بعد بالآخر اکشے کمار نے دہلی میں اپنی فلم ‘اسکائی فورس’ کے پروموشن کے دوران اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
اکشے کمار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “سلمان زیادہ لیٹ نہیں تھے، وہ 35 سے 40 منٹ لیٹ تھے۔ میں سیٹ پر پہنچا اور ہم نے اس بارے میں بات کی۔ میرے پاس ٹائم کم تھا، اس لیے مجھے وہاں سے جانا پڑا۔ لیکن میرے کو-اسٹار ویر نے شو میں شوٹنگ کی۔”
پہلے اطلاعات کے مطابق، اکشے کمار دوپہر 2:15 بجے شوٹنگ کے لیے پہنچے، لیکن سلمان خان ذاتی کاموں کی وجہ سے دیر سے آئے۔ اکشے کمار نے تقریباً ایک گھنٹے تک انتظار کیا اور پھر اپنی فلم ‘جولی ایل ایل بی 3’ کے ٹرائل شو کی وجہ سے شوٹنگ کیے بغیر چلے گئے۔
اکشے کمار کی نئی فلم ‘اسکائی فورس’ 1965 کی پاک بھارت فضائی جنگ پر مبنی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور نے کی ہے، جبکہ پروڈیوسر دنیش ویجان، جیوتی دیس پانڈے، اور امر کوشک ہیں۔