اڈیالہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو پر پابندی کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کے وکلا تقسیم

اڈیالہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو پر پابندی کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کے وکلا تقسیم



اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کے بعد میڈیا ٹاک پر پابندی کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی اور عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

فیصل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔  کوئی عدالت بانی پی ٹی آئی انکے خاندان یا دیگر افراد کے حق میں تقریر پر پابندی عائد نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تمام کی طرف سے کوئی ایسی واہیات ضمانت دے، ایسا کوئی حکم ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں ہو گا۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی کو تمام وکلا کی طرف سے نہیں لیا جاسکتا۔





Source link