اوکاڑہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 4 زندگیاں چلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو 1122 کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہے۔
پولیس نے کہا کہ ڈرائیورکو گرفتار کرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔