title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ان لینڈ ریونیو سروس کے مزید 14 افسران تبدیل کر دیے گئے – 092 News

ان لینڈ ریونیو سروس کے مزید 14 افسران تبدیل کر دیے گئے

ان لینڈ ریونیو سروس کے مزید 14 افسران تبدیل کر دیے گئے



اسلام آباد:

فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17 تا 20 کے مزید چودہ افسران تبدیل کردیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ڈائریکٹر محمد خالد جمیل کو چیف ان لینڈ ریونیو ٹرانسفارمیشن ڈلیوری یونٹ ایف بی آڑ ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا۔

تاہم اس کے ساتھ ساتھ پروگرام آفس ڈائریکٹر پاکستان ریزز ریونیو اور ڈائریکٹر ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ و چیف ٹیکس ریفامز کے اضافی چارج بھی انکے پاس رہیں گے۔

گریڈ 19 کی مس سعدیہ افتخار کو سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے تبدیل کرکے سیکرٹری (ڈونر پروگرام ) ٹی ڈی یو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر لگادیا گیا۔

گریڈ 18 کے سیکنڈ سیکرٹری احمد شکیل بابر کو سیکنڈ سیکرٹری انٹرنل سسٹم ڈیجیٹلائزیشن ٹو ٹی ڈی یو ایف بی آڑ ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا مگر رولز کے مطابق سیکنڈ سیکرٹری ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا چارج بھی انکے پاس ہی رہے گا۔

اسی طرح تبدیل کئے جانیوالے دیگر افسروں میں سردار عمر شریف،خدیجہ حسین ، ،عدنان جبار،احمد فیض،عبدالرحمن، صدف احسان،احمد کمال،اسامہ سمیر ، سید شبیر ریئس زیدی اور مس قندیل عالم شامل ہیں۔





Source link