اسلام آ باد:
تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے پہلے ہمارے وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تھی، رات گفتگو کے بعد آج ہمارے پاس جو چین کے سفیر ہیں وہ وزیراعظم سے ملے اس کو کنیکٹ کر لیں، ایران، سعودی عرب، ہمارے سارے دوست۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دفعہ لوگوں کو اطمینان ہے، میمز بن رہی ہیں، بے فکر اس سینس میں ہیں کہ ہماری سیکیورٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
دفاعی تجزیہ کار خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ صورت حال نارمل ہوئی ہے اس وجہ سے جو سوچ رہے تھے ویسا ہوا نہیں، پاکستان کی طرف سے دونوں جہگوں پہ، ڈومیسٹک بھی، ان کو اپنے ملک کے اندر بھی اور انٹرنیشنل، انٹرنیشنل میں ہم بھی آتے ہیں، انٹرنیشنل میں وہ قوتیں بھی آتی ہیں جو میٹر کرتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں انھوں نے جو کلیم کیا اور خاص طور پر جس کا انھوں نے مظاہرہ کیا پاکستان کے سفارت خانے کے باہر اور بڑا بڑا لکھا آئی ایم ہندو، سعودیہ، ایران،روس اور چین نے بھارت سے سے ہاتھ کھینچ لیا ہے، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول پر جب بھارت کو سبکی ہوئی ہے تو اس کو چوائس نہیں مل رہا کہ وہ کیا کرے۔
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ میرے خیال میں مودی صاحب نے باتیں کچھ زیادہ کر دی تھیں، اب اتنی جلدی اس کو ایگزیکیوٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہے، یہ نہیں ہے کہ ان کی خواہش ابھی نہیں ہے، ایک حد تک مودی کی جو کشمیر پالیسی ہے برے طریقے سے فیل ہوئی، کسی بھی ملک نے ذرا سا اشارہ بھی کر کے پاکستان پر تنقید نہیں کی، ہاں جو واقعہ ہوا اس کی پاکستان نے بھی مذمت کی، دنیا میں کہیں پہ بھی بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کیا جائے پاکستان نے ہمیشہ اس کی مذمت کی ۔