امیتابھ بچن نے 350 کروڑ روپے آمدن پر کتنا ٹیکس دیا؟

امیتابھ بچن نے 350 کروڑ روپے آمدن پر کتنا ٹیکس دیا؟


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امیتابھ بچن بھارت میں سب سے بڑے ٹیکس دہندگان بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مالی سال 2024-25 میں 350 کروڑ روپے کی آمدنی پر 120 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے والے 82 سالہ امیتابھ بچن نے فلموں، ٹی وی شوز اور مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات کے ذریعے یہ آمدنی حاصل کی اور یوں وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں شامل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی مالی ذمے داری کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ انہوں نے 15 مارچ کو 52.5 کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔

ماضی کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے کل مالی اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، جن میں تقریباً 55 کروڑ روپے کے زیورات اور 16 گاڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت 17.66 کروڑ روپے ہے۔

 





Source link