title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu امریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ کا خط، 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا – 092 News

امریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ کا خط، 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا

امریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ کا خط، 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا


(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  واشنگٹن: امریکا نے ایک خط میں اسرائیل کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ 30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنائے۔

خط میں امریکا نے اسرائیلی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ اگر 30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ نہیں کیا گیا تو امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی خط جاری کرنے کے باوجود صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

امریکا کا خط لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ غزہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے 90 فی صد سے زائد انسانی امداد کے سامان کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔





Source link